کراچی(نیوزڈیسک)گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائے عامہ کے سروے میں 57فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ ایک برس کی مجموعی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن اور گیلپ کے اشتراک سے کرائے گئے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق 32 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی کارکردگی بہت اچھی رہی جب کہ 25 فیصد افراد نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو اچھی اور 11 فیصد نے مناسب قرار دیا۔ دوسری جانب 14 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کو خراب اور 13 فیصد نے انتہائی خراب قراردیا جب کہ 5 فیصد پاکستانیوں نے سوال کا جواب نہیں دیا۔