کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ بار کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال اور بائیکاٹ صرف وکلاء سے متعلق ایشوز پر ہوگی،جسٹس شوکت صدیقی نے سپریم کورٹ میں اپیل کرکے اچھا کیا ،سپریم جوڈیشل کونسل ایک آئینی ادارہ ہے،جن کے پاس فیصلے کا اختیار ہے اس ادارے کو تبدیل کرنا یا اس کے اختیار کو کم کرنا ،پارلیمنٹ کا کام ہے اس ادارے کو متازعہ بتانا کسی کے مفاد میں نہیں ،فیصلے اچھے بھی ہوتے ہیں اور غلط بھی لیکن انکو اپنے فورم میں چیلنج کیا جاتاہے ،جسٹس صدیقی کے پاس واحد راستہ سپریم کورٹ تھا جو انہوں نے اختیار کیا۔