• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاگ ہندو برادری کوئٹہ کے انتخابات کا اعلان کیا جائے‘کرم چند ڈیمبلا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بھاگ ہندو برادری کوئٹہ کے چیئرمین کرم چند ڈیمبلا نے بیان میں کہا ہے کہ بعض عناصر موجودہ پنچائیت ہندو برادری میں پھوٹ پیدا کر کے دو ‘ دو نمائندے سلیکٹ کرا کے خود کو غیر آئینی طریقے سے جنرل پنچائیت میں دوبارہ مسلط کرانا چاہتے ہیں گزشتہ روز بھاگ ہندو برادری کے اجلاس میں جو بدمزگی پیدا ہوئی وہ بھی اسی ٹولے کی ملی بھگت کی وجہ سے ہوئی انہوں نے کہا کہ بھاگ برادری کے موجودہ جنرل سیکرٹری نے ڈیڑھ سال میں کوئی اجلاس طلب نہیں کیا بلکہ اپنے حامیوں کو بلا کر پسند کی بنیاد پر دو نمائندے منتخب کرانیکی کوشش کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندو برادری کے تمام ارکان کی مشاورت سے موجودہ پنچائیت کو پابند کیا جائے کہ وہ انتخابات کا اعلان کرے تا کہ پوری برادری کو ووٹ کا حق مل سکے او رجمہوری طریقے سے عہدیداروں کا انتخاب ہو سکے۔
تازہ ترین