کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی عادل مقبول اور عاصم خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرشین گلف کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایران کے کشن آئی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عادل مقبول نے ہم وطن اسرار احمد کو سخت مقابلے کے بعد 11-7، 11-8، 7-11 اور 11-8 سے زیر کیا۔ سیمی فائنل میں نمبر ایک سیڈ عادل مقبول اور نمبر تین عاصم خان کا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل کوالیفائر عراق کے فرمان حسن کا مقابلہ نمبر چار سیڈ فرانس کے مسوٹی سے ہوگا۔