• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس،جسٹس شاہد محمود کی معذرت،بنچ ٹوٹ گیا

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)بےنظیر بھٹو قتل کیس کیلئے قائم ڈویژن بنچ کے رکن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نےذاتی وجوہ پر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی جس کی وجہ سے بنچ ٹوٹ گیا، اپیلوں کی سماعت نئے بنچ کی تشکیل تک ملتوی کرتےہوئے بنچ کے سینئر رکن جسٹس طارق عباسی نے ہدایت کی کہ کیس کی پیپر بکس تیار کی جائیں ۔پیپلز پارٹی کی طرف سے بینظیر قتل کیس میں ملزمان شیر زمان وغیرہ کی بریت ،سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل الگ کرنے اور پولیس افسران کو کم سزا دینے کیخلاف پیپلز پارٹی کی اپیلوں،جبکہ انسداد دہشتگردی کےفیصلےکیخلاف پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزادکی درخواستوں کے علاوہ ایف آئی اے نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔
تازہ ترین