• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے، وسائل کم ہو رہے ہیں،ایران اور بنگلہ دیش نے بھی آبادی کنٹرول کی ہے، ذمہ داری پوری نہ کی تو ہم آنے والی نسلوں کے مجرم ہوں گے۔

آبادی میں اضافے پر کنٹرول کے لئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشا آبادی ہے عوام میں شعور کے لئے لانگ مارچ پر بھی تیار ہوں، خود ٹرک پر چڑھ کر آگاہی فراہم کروں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 30 سال بعد آبادی45کروڑ ہو جائے گی۔ وسائل سمیت پانی کم اور پینے والے زیادہ ہو رہے ہیں، میڈیا فوری آ گاہی مہم شروع کرے ،ہو سکتا ہے جوڑے آج ہی سے آبادی کنٹرول کرنے کا سوچیں۔

وفاقی سیکرٹری صحت نے عدالت کے حکم پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کردیں ۔

چیف جسٹس نےسفارشات پر غور کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دس روز میں بلانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پارلیمینٹ سپریم ادارہ ہے اسے ہدایات نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین