اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سات ماہ سےانصاف کے حصول کیلئے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے ضلع خیر پور سندھ کے رہائشی خاندان کی منگل کو شنوائی ہو گئی۔ چیف جسٹس نے ان کا تفصیلی موقف سننے کے بعد انہیں سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی پٹیشن دائر کرنے اور آئی جی سندھ کو تحریری درخواست دینے کا حکم دیدیا ہے ۔ پریس کلب کے باہر طویل دھرنے کے بعد منگل کو یہ خاندان سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گیا اور سپریم کورٹ کے داخلی گیٹ کے سامنے لیٹ کر چیف جسٹس سے شنوائی کا مطالبہ کیا ۔