• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اسموگ کنٹرول کیلئے دفعہ 144 نافذ

کمشنر ملتان نے اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، دھواں اڑاتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،جبکہ کوڑے کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

ملتان میں کمشنر عمران سکندر بلوچ نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دھواں اڑاتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ایسی گاڑیوں کو چالان کر کے گاڑیاں بند کر دی جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان کو جرمانے عائد کئے جائیں ، شہر میں کوڑا کو آگ لگانے پر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ، تا کہ فضائی آلودگی پر کنٹرول کیا جا سکے اور شہر میں اسموگ پر قابو پایا جا سکے۔

کمشنر ملتان نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ، دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اب تک دھواں اڑاتی فیکٹریوں اور کوڑے کو آگ لگانے پر 160 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ 144 مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

تازہ ترین