اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)نیب کی جانب سے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید پیدا ہوگئی۔ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنیوالی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے جس کی بنیاد پرچینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے،اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دیدی گئی،ملزمان کے اعتراف پر چین کے تحقیقاتی ادارے کاحکومت پاکستان سے رابطہ،نیب کی 3رکنی ٹیم بیجنگ روانہ کردی گئی، دوران حراست ملزمان نے کک بیک کااعتراف بھی کرلیا ، ملزمان کے اعتراف پر چین کے تحقیقاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس پر نیب کی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے۔چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دیدی ہے جب کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم گزشتہ شام بیجنگ روانہ ہوگئی ، بیجنگ جانیوالی ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں۔