پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے تحت محمد اعجاز خان شعبہ فارمیسی صدر جبکہ ڈاکٹر لطیف شعبہ فارمیسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشنر ذیشان خان کی سربراہی میں پر امن ماحول میں انتخابات کرائے گئے جس میں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 98 فیصد سے زیادہ ٹرن آئوٹ رہا نتائج کے مطابق محمد اعجاز خان شعبہ فارمیسی صدر ‘ ضیاء الرحمان شعبہ زراعت سینئر نائب صدر ‘ ڈاکٹر لطیف شعبہ فارمیسی جنرل سیکرٹری ‘ احسن خان شعبہ حیوانیات جوائنٹ سیکرٹری ‘ نوید خان شعبہ ریاضیات فنانس سیکرٹری ‘ شہریار خان شعبہ قانون جوائنٹ سیکرٹری فنانس ‘ ثاقب جہان شعبہ فارمیسی پریس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔