• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیبل ٹینس: مینز ایونٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، مالدیپ کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ نیوز ایجنسیز) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جانے والی عالمی ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے فورتھ ڈویژن کے گروپ ایم میں مالدیپ کو3-1سے شکست دے دی جبکہ خواتین کی ٹیم تھرڈ دویژن کے گروپ(کے) میں ایران کے ہاتھوں 3-0 کی ناکامی سےدوچار ہوئی، مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے فیصل علی کو مالدیپ کے احمد موسی کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ان کو11-7،12-10،11-7،11-8سے شکست ہوئی۔ عاصم قریشی نے اپنے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی،انہوں نے محمد نسیم اور احمد موسی کو ہرایا۔ شجاعت علی نے ایس حسین کو شکست دی، خواتین کے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پاکستان کی شبنم بلال، راحیلہ کاشف اورملیحہ خورشید کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی خاصی مایوس کن دکھائی دی، دفاعی چیمپئن چین کی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اتوار کو اپنے پہلے میچ میں یونان کو 3-0سے ہرا دیا ۔ چین کے ژو ژن نے یونان کے قرینگھا کلینی کوس کو ہرا دیا جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھیوں جیکی اور فارن ژین ڈونگ نے اپنے متعلقہ مد مقابلوں سگورو الوس لونس اور گیانس پانا جیوٹس کو 3-0اور 3-1سے ہرا دیا ۔ چینی ہیڈ کوچ لایو بواؤ لیانگ نے کہا کہ یونان چین کا پرانا حریف ہے اور اس کے پاس خصوصی خصوصیات کے حامل کئی کھلاڑی ہیں۔ چینی کھلاڑی کھیل کے پہلے راؤنڈ میں قدرے بد حواس رہے جو کہ معمول کی بات ہے ۔ لایو نے کہا کہ پیر کو میچوں کے دو راؤنڈ ہونگے اور وہ میچوں کیلئے دو مختلف ٹیمیں ترتیب دینگے، گروپ اسٹیج کا مقصد ہر کھلاڑی کو میچ کھیلنے کا موقع دینا اور دوسرے مرحلے کیلئے تیاری کرنا ہے ۔دریں اثنا بھارت نے بھی میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، مردوں کی ٹیم نے ویت نام کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔
تازہ ترین