کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر تیز رفتار لوکل بس تلے کچل کر خاتون ہلاک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ڈیگاری دشت کی رہائشی خاتون (ف) گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار لوکل بس نے اسے کچل کر شدید زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال پہنچا یا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ منظور شہید پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ۔