کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپکی تیاری اور کھلاڑیوں کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے آٹھ کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی ہے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ فیڈریشن نےحکومت کو خط لکھا ہے، حکومت سے براہ راست مانگنے کی وجہ وقت کی کمی ہے کیونکہ ورلڈکپ میں ٹیم نہ گئی تو جرمانہ ہوگا اور بدنامی بھی۔ شہباز سینئر نے کہا کہ محمد ثقلین اور حسن سردار تنازع پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ کے لیے چندروز میں باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے مختلف ممالک کو کہا ہے ایک ہفتے میں جواب آئے گا۔