اسلام آباد(عاصم یاسین) نیب راولپنڈی نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ملزمان میں منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید، سابق نائب صدر/جنرل سیکریٹری سید عامد حسین شاہ، جنرل سیکریٹری مظہر حسین،سابق ایگزیکٹو ممبر محمد اکرم اعو ا ن ، محمد ارشد، خوشنوازشامل ہیں جنہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا جاچکاہے۔ملزمان پر کرپشن اورپلاٹس کی تقسیم میں غیر قانونی اقدامات، سوسائٹی کے فنڈ میں خرد برد اور ترقیاتی کاموں کیلئے غیر قانونی طور پر کانٹریکٹ دینے کےالزامات ہیں جس کے باعث ممبرز /عوام کو اربوں روپے کانقصان پہنچااور اس سلسلے میں متعدد شکایات بھی کی جاچکی ہیں۔