• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: جگلنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتا ماہر پرفارمر

دنیا بھر میں ایسے شعبدہ با زوں کی کمی نہیں جو اپنے ہاتھ کی صفائی سے سب کو حیران کر دیتے ہیں ۔یہ ویڈیو بھی ایسے ہی شعبد ہ باز کی ہے جس نے شفاف گیندکا استعما ل کر تے ہو ئے ایسا نظروں کو دھوکہ دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔



جی ہاںیونان کے ایک ٹیلنٹ شومیں اس پرفارمرکو ہی دیکھ لیں جو انتہائی مہارت سے جگلنگ کاایسا شاندار مظاہرہ پیش کرتا ہے کہ حاضرین بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوگئے ۔

یہ باصلاحیت شخص شفاف گیندکو اپنی انگلیوں کے اشارے پر گھماتے ہوئے ایسے کمال سے کرتب دکھاتا ہے کہ ججز اور حاضرین سمیت کوئی بھی اس کی بازی گری کو سراہے بغیر نہیں رہ پایا۔

تازہ ترین