ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہاں زیب کھچی ڈی ایس آفس ریلوے ملتان پہنچے،صوبائی وزیر کو ریلوے کی جانب سے مسافروں کی دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریلوے ملتان کی کارکردگی کو سراہا اور میلسی میں ریلوے کی مزید سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔