• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا دھرنوں، توڑپھوڑ کا نوٹس وفاق،صوبائی حکومتوں سے نقصانات کے بار ےمیں رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ سمیت مختلف مذہبی پارٹیوں کے دھرنا، احتجاج، ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کی بناء پر شہریوں کے جانی ومالی نقصان کے حوالے سے از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سے تین روز کے اندر نقصانات کے تخمینہ سے متعلق رپوٹیں طلب کرلی ہیں، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق فاضل چیف جسٹس نے یہ نوٹس منگل کے روز اس حوالے سے شہریوں کے جانی ومالی نقصان کے میڈیا رپورٹوں پر لیا ہے۔
تازہ ترین