• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

کراچی کی عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں بیوی نے خلع کی درخواست دی، جس پر میاں بیوی کو صلح کےلئے مہلت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہوسکی، جس کے بعد سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خاتون کے خلع کے دعوے کی درخواست منظور کی۔

صلح نہ ہونےا ورعدالت میں خلع کی درخواست منظورہونے پر شوہر برداشت نہ کرسکا،دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ چل بسا۔

تازہ ترین