• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کے جائز مسائل حل کرینگے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی مانند ہیں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے یہ بات انہوں نے مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں امر الدین آغا ٹکری عبدالحمید بنگلزئی محمد ولی خیر الدین آغا عبید اللہ کاکڑ صبور خلجی اور دیگر موجود تھے وفد نے انہیں تاجروں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ کوئٹہ چاغی پشین اور قلعہ عبداللہ کے ڈی سی صاحبان کو کہا جائے کہ وہ تاجروں نمائندوں سے مل کر مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کریں وفد نے تجاوزات کیخلاف مہم پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی ہر مثبت کام میں انتظامیہ کی حمایت کریں گے جس پر کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ہم تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین