• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس کوئٹہ سے سمپارس یونین کے عہدیداروں کے مذاکرات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ڈی ایس کوئٹہ واصف علی مغل سے سمپارس یونین کے ڈویژنل عہدیداروں کا مرکزی چیئرمین راجہ محمدعرفان اورمرکزی صدر محنت کش یونین محمدانیس کشمیری کی سربراہی میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں ڈی ایس کوئٹہ نے ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اسٹیشن ماسٹر گروپ کے افراد کی سزائیں معاف کرنے اور ملازمین کو درپیش بنیادی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا جس پر پروموشن اورشارٹیج آف سٹاف سرفہرست ہے مذاکرات میں ڈی ایس اور ڈی ٹی او کوئٹہ ابراہیم بلوچ نے سمپارس یونین سے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔
تازہ ترین