کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیسکو لیبر یونین کے ذمہ داروں اور سرگرم کارکنان کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹر پیر محمد کاکڑ ہوا جس سے حاجی مجید نصراللہ بنگلزئی عزیز احمد سارنگزئی آصف شاہوانی حاجی عبدالسلام خلیل بلوچ زمان مینگل حاجی خیر محمد ہادی حسین ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ کمپنی میں اسٹاف کی کمی ہے سٹا ف بلخصوص ٹیکنیکل اسٹاف چار ملازمین کا کام کررہا ہے اور اسی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں انتظامیہ جلداز جلد این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں کرے اور سب سے پہلے 33 فیصد ایمپلائز کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے بھرتیاں کی جائیں۔