کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل اور گاڑی چوری و چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی برآمد کر لی ۔مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دو افراد سول ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ایس پی سٹی عبداللہ جان آفرید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سول ہسپتال سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل چمن لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر ڈی ایس پی آصف غفور ٗ ایس ایچ او سول لائن شان محمد اور دیگر عملے کے ہمراہ بلیلی کے قریب خفیہ نگرانی کی اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد محمد عاقل اور کلیم اللہ کو رکنے کا اشارہ کیا پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم دونوں کو دھر لیا گیا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں چھین کر قلعہ عبداللہ لے جاتے ہیں جبکہ سٹی ایس ایچ او شوکت جدون نے بھی خفیہ اطلاع ملنے پر خفیہ اطلاع ملنے پر دو کارروائیوں میں گاڑیاں چھننے و چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ نو ر محمد کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ گاڑی ٗ موٹرسائیکل چوری کر نے والے معذور سرغنہ شیر جان کو گرفتار کر کے دو موٹرسائیکلیں اور ایک مسروقہ گاڑی برآمد کر لی ۔