• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خواتین کیلئے تجارتی مراکز بنائے جا ئیں،ویمن چیمبر آف کامرس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ ڈویژن کی رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروبارسے وابستہ خواتین کے لئے صوبےبھر میں ڈسپلے سینٹراور علیحدہ مارکیٹیں بنائی جائیں، اس اقدام سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،خواتین کی الگ مارکیٹوںمیں انہیں کم کرائے پر دکانیں بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا مستقبل سنوار سکیں جبکہ صارف خواتین کو بھی سہولت میسر آئے گی یہ باتیں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ ڈویژن کی صدر صائمہ نورین ،نائب صدر ناصرہ تحسین،نورین ناز ،صبا اصغر اور دیگر نےخواتین بزنس کمیونیٹی کے وفد سےبات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبارکرنے والی خواتین اور دستکاری سے وابستہ عورتوں کی قوت خرید اتنی نہیں کہ وہ کمرشل علاقوں میں دکانیں کرائے پر لے سکیں اس لئے وہ مڈل مین کی محتاج رہتی ہیں جو انکی محنت کا سارا فائدہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین تجار اور عوام کو سہولت دینے کے لئے ماڈل اتوار بازاربھی بنائے جا سکتے ہیں ، کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیں خواتین کیلئے حکومتی سرپرستی میں تجارتی مراکز بنائے جا ئیں ۔
تازہ ترین