ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پسند کی شادی کرنےوالے جوڑے کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر خاتون کی پٹیشن آر پی او ساہیوال کو بھجوا کر2ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے، روہیلانوالی کی حسنہ بتول نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ستمبر میں ہمسائے محمد سبطین معاویہ سے پسند کی شادی کی لیکن دشتے دار چوہدری غلام مصطفیٰ گجر جو ڈی ایس پی ساہیوال ہے۔ دھمکیاں دیتے ہیں، عدالت عالیہ نے معاملہ آر پی او ساہیوال کو بھجوا کر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔