لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوار الحق آج بروز جمعہ پاکستان کی پہلی شام کی عدالت کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ابتدائی طور پر ماڈل گارڈین کورٹ شام کے اوقات میں مقدمات سنے گی۔شام کے اوقات میں گارڈین عدالت 2 بجے سے 7 بجے شام تک مقدمات سنے گی۔ چیف جسٹس آج بروز جمعہ دوپہر 2 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت کا افتتاح کریں گے۔