کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم اسٹار لانڈھی نے آل کراچی ارکان اسپورٹس سلور جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل ناظم آباد کو شکست دیدی۔ ارکان اسپورٹس فٹ بال اورنگی ٹائون کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے شاہ فیصل ناظم آباد فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹار کھلاڑی جان عالم دونوں گول کئے۔