• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور کاچھاپہ، گریڈ 16 کے افسر سے 33 کروڑ برآمد

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے ای ایم ای سوسائٹی میں گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئے۔ نیب حکام کی جانب سے تاحال ملزم کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ 10 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں برآمد ہوئے ہیں جبکہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی صورت میں ہیں۔ کم و بیش ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین