نواب شاہ (بیورو رپورٹ) سابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و ایم این اے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ نہیں مجھے پتہ ہے کہ کون سی طاقتوں سے میرا جھگڑا ہے اس کے باوجود میں نے اکلوتا بیٹا اور بیٹیوں کو لڑائی کے میدان میں اتارا ہے موت برحق میرے بعد میرے بچے عوام کی خدمت کریں گے اگر وہ اس قابل ہوئے تو عوام ان کو ووٹ دیں گے باندھی میں پیپلزپارٹی کے رہنما میر ڈاھری کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہے پیپلزپارٹی نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا ہم بی بی شہید کا مشن پورا کریں گے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کا وزن اٹھا کر خود سیاست کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کا مشن پورا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی جائے ۔