• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ عظیم کے ہیروز کوخراج عقیدت،10ہزارافراد کاجلوس

لندن( پی اے ) جنگ عظیم اول کے100 سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز برطانیہ میں جنگ عظیم کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاکھوں افراد نےایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور جنگی ہیروز کے احترام میں فوجیوں کی یادگار تک کم وبیش 10ہزارافراد نے جلوس میں شرکت کی واضح رہے کہ جنگ عظیم اول 11 نومبر1918 میں 11 بجے شروع ہوئی تھی، اس موقع پر شہزادہ چارلس نے ملکہ کی جانب سے فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،وزیراعظم تھریسا مے نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ جنگ میں حصہ لینے والوں نے شاندار قربانیاں دی ہیں ،ملکہ نے وہائٹ ہال میں فارن اورکامن ویلتھ آفس کی قریبی بالکونی میں کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، فوجیوں کی یادگارپر شہزادہ چارلس کے بعد جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین میئر نےدونوں ملکوں کے درمیان امن کی علامت کے طورپر پھولوں کی چادر چڑھائی ،بعد ازاں ڈیوک آف کیمبرج، اور ڈیوک اور سسیکس ،وزیراعظم تھریسا مے اور لیبر پارٹی کے قائد جیرمی کوربن نے بھی ان کی تقلید کی،اس موقع پر جنگ عظیم کے دوران قربانیاں دینے والے فوجیوں کی یاد میں پوری دنیا میں خصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیا کارڈف میں لیانڈیف کیتھڈرل ،گلاسگو کیتھڈرل، بیلفاسٹ میںسینٹ اینز کیتھڈرل اور لندن میں ویسٹ منسٹر ایبے میں بھی خصوصی دعائیہ تقریبات کااہتمام کیاگیا۔اس دن کی تقریبات کا آغاز صبح 6 بجے پورے برطانیہ میں جنگی دھن بجا کر کیاگیا ،پورے ملک کے ساحلوں پر فلم ڈائریکٹر ڈینی بوئیل کی تیار کردہ جانیں قربان کرنے والوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں،اس موقع پر بگ بین کو صبح 11 بجے روایتی 2 منٹ کی خاموشی کے آغاز اور شام7 بجےخصوصی گھنٹی بجانے کیلئے تیار کیاگیاتھا ۔پورے برطانیہ میں کم وبیش ایک ہزاردئے روشن کئے گئے تھے۔
تازہ ترین