کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں پنجاب اور سندھ سے مسترد شدہ گیس میٹروں کوکوئٹہ میں لگانے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیاہے کہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ شہر میں تیز میٹر لگا کر عوام کو لوٹنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کی مذمت کر تے ہوئے صوبائی حکومت اس کا فوری طور پر نوٹس لے بیان میں کہا گیا کہ جب بھی کوئٹہ میں موسم سرماشروع ہو تا ہے تو گیس پریشر کم ہوتا ہےپورے موسم سرما کے دوران گیس پریشر کم ہی رہتا ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،گزشتہ کئی سال سے یہ صورتحال ہے ۔ عوام سردی سے بچنے اور گھروں میں کھانا پکانے کے لئے دوسرے ذرائع استعمال کرنے پر مجبورہیں اب ایک نیا عذاب نئے میٹروں کی صورت میں عوام پر مسلط کیا جارہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کمپنی نے پنجاب اور سندھ سے مسترد شدہ گیس میٹروں کو نصب کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے اور کی پریشانی اور تشویش میں مذید اضافہ ہوا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اور جلد احتجاج کا آغا ز کیا جائےگا۔