• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ٹرانسپورٹروں نے کسٹم رویے کیخلاف قومی شاہراہ بلاک کر دی

کوئٹہ(آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کسٹم رویے کے خلاف درخشاںچیک پوسٹ کے قریب کوئٹہ ، سبی ، جیکب آباد شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے درخشاں چیک پوسٹ کے قریب کسٹم رویئے کے خلاف احتجاجاً کوئٹہ سبی جیکب آباد قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرے سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نیاز مینگل نے کہا ہے کہ کسٹم حکام جان بوجھ کر ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب ہم ان کے رویے سے نالاں ہیں اگر صوبائی حکومت نے کسٹم کے رویے کے کا نوٹس نہیں لیا تو پھر ہم سخت لائحہ عمل طے کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کسٹم حکام اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی کوئٹہ شہر میں غیر قانونی کاروبار پر کسٹم حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر ٹرانسپورٹروں کو چیکنگ کے نام پر لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین