• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ، دکانوں کا ملبہ مزدوروں کاروزگار بن گیا

ایمپریس مارکیٹ میں غیر قانونی دکانیں اور پتھارے ہٹانے کے بعد علاقہ صاف،مزید دکانیں گرانے اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے ،جبکہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف منہدم کی جانے والی تجاوزات کا ملبہ یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا۔

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پھیلا ہوا ملبہ جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جس میں سے کباڑی لوہا، لکڑی اور دیگر کام کا سامان اکھٹا کررہے ہیں۔


ایمپریس مارکیٹ کو عوام کے لیے تفریح گاہ بنایا جائے گا جس کے لیے اندرونی احاطہ میں قائم پختہ دکانیں بھی ختم کی جارہی ہیں دکاندار کارپینٹرز کی مدد سے اپنا سامان نکال رہے ہیں جس سے کارپینٹرز کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

متاثرہ دکانداروں کے مطابق کباڑی لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر کوڑیوں کے دام خرید رہے ہیں۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ تجارت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا صرف دکانوں کے انفرااسٹرکچر کو گرانے سےلاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ایمپریس مارکیٹ کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمہ پرعام شہری مطمئن نظرآتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت کی اصل شکل بحال ہونے سے کراچی کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین