• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں عید میلاد النبیؐ پر ڈبل سواری، بغیر اجازت اجتماع پر پابندی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مدثرریا ض ملک کی صدارت میں سرکٹ ہائوس میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریم بخش،مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ایس پی محمد کاظم نے بھی شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطابات میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیں تاکہ شہر کی فضاء کو پر امن رکھا جاسکے ، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دفعہ 144کے تحت ڈبل سواری اور بغیر اجازت اجتماع کرنے پر سخت پابندی ہوگی جبکہ لائوڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،تمام مساجد اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی کی جائے گی،اس موقع پر مئیر نے علماء کرام کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین