کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ ٗ نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ ٗ سید کمال حسین ایڈووکیٹ ٗ جہانزیب کاکڑ ٗ مسعود ترین ٗ بنگل مری ٗ کبیر بڑیچ ٗ سید نور احمد اور دیگر وکلاء نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے پہلی دفعہ وکلاء کے ایشوز پر سنجیدگی سے غور اور ڈائریکٹو جاری کرنے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکیلوں کو اب اپنے ایشوز پر توجہ دینی چاہئے پورے ملک میں وکلاء سوسائٹیز کیلئے زمین الاٹ ہو چکی ہے لیکن بلوچستان کے وکلاء نے اس پر پہلی بار فوکس کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ مسلسل ر ابطہ کیا جائیگا ۔ وکلاء سوسائٹی ٗ مٹن مارکیٹ میں وکلاء کیلئے ایک فلور اور خزانہ آفس کے مقام پر پا رکنگ ہمارے ا یشوز میں سر فہرست ہے ۔