• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

پیرس(آئی این پی)فرانس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی ابتدا میں ہی فرانس کے بارے متنازعہ بیان کی وجہ سے فرانس کے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد پیرس میں پلس دے ری پبلک پر ہونیوالے امریکا مخالف مظاہرے میں شریک ہوئےمظاہرین نے ٹرمپ اور امریکا کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک چیز امریکہ کی خارجہ پالیسی ہے۔مظاہرین نے ٹرمپ سے مشابہ ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ٹرمپ اس وقت فرانس میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے دن کی مناسبت سے منعقدہ صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود ہیں جہاں دیگر ممالک کی صدور بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین