• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزادہ چارلس اپنی 70ویں سالگرہ پر ملنے والے انوکھےتحائف دیکھ کر ہنس پڑے


لندن ( نیوز ڈیسک ) ملکہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں گزشتہ شام دی گئی نجی پارٹی سے قبل شہزادہ چارلس کو 70 غبارے اور بعض دیگر انوکھے تحائف وصول ہوئے۔ میرر کے مطابق لندن میں سپینسر ہائوس پر اس سال متاثر کن افراد نے ان کی 70ویں سالگرہ کا جشن منایا جہاں خیر خواہوں نے ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال کو مبارک باد پیش کی۔چارلس کو شاہی رپورٹرز نے بھی مبارک باد پیش کی جو اپنے ہمراہ ان کی سالگرہ کی مبارک باد کے غبارے اور بعض دیگر غیر معمولی تحائف لائے تھے۔انہوں نے شہزادہ کو پرندوں کی ٹیبلوں سےان کی پسندیدہ سرخ گلہریوں کو ہٹانے کیلئے بعض ’’ نیچرل ایکٹیو ہاٹ نٹس‘‘کے تحائف دیئے۔واضح رہے کہ پرنس ولیم نے اس ماہ کنٹری لائف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چارلس اپنی سکاٹش سٹیٹ ’’ برک ہال‘‘ پر گلہریاں کھاتے ہیں ، حتیٰ کہ انہیں گھر میں منگواتے ہیں۔واضح طور پر نظر آیا کہ تحائف سے متاثر ہونے پر چارلس نے ہنستے ہوئےکہا کہ یہ خوف ناک چیزیں تمہیں کہاں سے ملیں ؟ اپنے تحائف وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس آف ویلز نے ’’ سست ہو جانے‘‘ کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب میں آٹھویں عشرہ میں داخل ہو چکا ہوں۔ 

تازہ ترین