• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمانے کی نت نئی ایجادات اور رحجانات نے جہاں ہمارا رہن سہن بدلا ہےوہیں گھر وں کی تعمیر ،ان کی تزئین و آرائش اور انٹیریئر ڈئزائننگ کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ میڈیا اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی ہے۔ پہلے کسی ٹرینڈکو ہم تک پہنچنے میں مہینے لگتے تھے مگر اب گھنٹے بھی نہیں لگتے۔ اب ہم اپنے گھرمیں صرف پینٹ کروانے کاہی نہیں سوچتے کیونکہ ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی دستیاب ہیں جیسے کہ وال میورلز بنوالیں یا تھری ڈی وال پیپرز لگوالیں اور وہ بھی ایسے کہ دیکھنے والی کی نظر چکر ا کر رہ جائے۔ کیا کبھی ایسا ہو کہ آپ اپنے دوست کے کمرے میں داخل ہوں اورآپ کو ایسا لگے کہ آپ پر بہت سارے فٹبالز گرنے والے ہوں یا کوئی شیر آپ پر جست لگانے والا ہو؟ یاپھر آپ کمرے میں داخل ہوتے ہی قدم آگے بڑھانے سےہچکچائیں مبادا کہیں کسی بہتے چشمے کے ساتھ نہ بہہ جائیں؟ آئیں ایسے ہی تھری ڈی وال پیپرز کے متعلق کچھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

عام کاغذ کی طرح آسانی سے لگ جانے ولا تھری ڈی وال پیپر دگنا اثر رکھتا ہے اور دیوار پر حقیقت میں بنائے جانے والے ڈیزائن کی نسبت کہیں سستا اور منفرد ماحول بنانے کے لیے بہترین ہوتاہے۔ حقیقت سے قریب نظر آتے ہوئے تھری ڈی وال پیپرز دیوار پر سجی کسی پینٹنگ کی مانند نظروں کو خیرہ کر دینے والی خوبصورتی کے حامل ہوتے ہیں اور اپنی حیرت انگیز فریبِ نظر(illusion)کی و جہ سے یہ سادہ اور جدید گھروں میں بھی چل سکتا ہے۔

آج کل گھر کے اندرونی حصے میں لکڑی کا استعمال عام ہے۔ آپ کو لکڑی کی طرز کا 3Dوال پیپر لگانے میں کوئی وقت نہیں لگے گا اور آپ ایک حسین لکڑی کی دیوار کی جمالیات حاصل کر لیں گے۔ کم وقت، کم رقم اور اسے دیکھ بھال کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ آئیں کچھ اچھوتے تھری ڈی وال پیپر ز کا ذکر کرتے ہیں، جوآپ کے کمرے کی زینت بن سکتے ہیں۔

چھینٹیں اڑاتی گاڑی

ایسا لگے گاکہ کوئی گاڑی چھینٹیں اڑاتی جارہی ہے اور اِن چھینٹوں کو آپ اپنے اوپر گرتا محسوس کر رہےہیں۔ اسے اب تک کا سب سے متاثر کن وال پیپر کہا جا سکتا ہے، کیوں کہ اس میں3ڈی افیکٹ نہیں دیا گیا بلکہ یہ حقیقت میں 3D ہے۔ آج کل دلچسپ اور خاص مواد کے ساتھ بڑی بڑی شیٹیں 3D انداز میں بنائی جا سکتی ہیں، جو آسانی اور تیزی سے دیوار پر لگ کر حیرت انگیز نظر آتی ہیں اور ان پر لگی روشنی ان کے ڈیزائن کو نمایاں کرتی ہے۔

ہوا میں معلق بلاکس

ایک لامتناہی خلا میں تیرتے بلڈنگ بلاکس آپ کی نظر کو وہم میں مبتلا کرسکتےہیں ،ایسا لگے گا کہ آپ نے اس کو دیر تک دیکھا تو کہیں آپ اس میں گرتے نہ چلے جائیں۔ تھری ڈی کے تاثر کوسامنے لاتا یہ وال پیپر آج کل کافی اِن ہے اور کئی رنگوں اور شیپس پر مشتمل ہے۔ آپ اپنے مزاج کے مطابق اسے پسند کرسکتے ہیں۔

3D شپ ایچ ڈی وال پیپر

آپ نے پائیریٹ آف دی کریبیئن فلم نہ بھی دیکھی ہو تب بھی یہ وال پیپر آپ کو بہت پسند آئے گا، ایسا لگے گا کہ جیسے آپ اس بحری جہاز کے ساتھ ہچکولے کھا رہے ہوں۔ اگر آپ نے کمرے میں اےسی لگارکھا ہے تو پھر آپ کو ایسا لگے گا کہ ساحل کی ٹھنڈی ہوائیں بھی آپ کی طبیعت کو خوش کررہی ہیں۔

ڈیسک ٹاپ 3D وال پیپرز

آپ نے اپنی کمپیوٹر اسکرین پر بادلوں والے اسکرین سیور یا وال پیپرز لگائے ہوں گے۔ ڈیسک ٹاپ تھری ڈی بھی ایسا ہی وال پیپر ہے ،جو آپ کو بادلوں کی سیر کروائے گا۔ تیرتے ہوئے بادل آپ کو خوش کن احسا س دیں گے اور آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ آسمان پر موجود ہیں۔

3Dگلیکسی وال پیپر

آپ خلا میں نہیں جاسکتے لیکن تھری ڈی گلیکسی وال پیپر والی دیوار کے ساتھ بیٹھ کر آپ خلا کو محسوس کرتے ہوئے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یعنی اب آپ بادلوںسے بھی اوپر جاکر کہکشائوں میں بسیرا کرلیں۔ کائنا ت کے جھل مل کرتے سیاروں اور ستاروں کا مزہ لیں۔ تھری ڈی وال پیپر ز میں یہ خوبصورت ترین ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔  

تازہ ترین