• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے سی ڈی اے افسر کی گمشدگی کا ڈراپ سین

اسلام آباد سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز محسود کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوں،میرے موبائل کھوچکے ہیں، حکومت کے شکرگزار ہیں۔

سی ڈی اے افسرنے یہ بھی کہا کہ میرے لاپتہ ہونے کی سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات افواہیں ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھی کہ محمد ایاز محسود تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے، ان کے اہلخانہ نے بھی ان کے مبینہ اغوا کی تصدیق کی تھی۔

پولیس نے گزشتہ روز دوپہر ڈھائی بجے آفس سے نکلنے والے سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں تمام سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا، ان کی لاش گزشتہ دنوں افغانستان سے ملی تھی۔

تازہ ترین