• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل

اسکردو( تقی خانزادہ) وفاقی حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے جو گلگت بلتستان کے عوامی کے آئینی اور سیاسی حقوق کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینیر وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت بلتستان امورعلی امین گنڈا پورہونگے ، جبکہ وفاقی وزیر قانون ، گورنر گلگت بلتستان ، اٹارنی جنرل،سیکریٹری دفاع، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان، گلگت بلتستان کے وزیرقانون ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سمیت دیگر متعلقہ افسران کمیٹی کےارکان ہونگے۔
تازہ ترین