ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے آن لائن بینک فراڈ کرنے والے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کر لیا ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں ۔
تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہو گئی جو بینک افسر بن کر فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا ۔
ملزم کو ایبٹ آباد کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے اکاؤنٹ سے رقم منتقلی کے الزام میں جھنگ سے گرفتار کیا گیا ۔