• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: موٹر سائیکلوں میں تصادم، بیوی جاں بحق، دو بچےزخمی

سندھ کے شہر خیر پور میں 2موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق اور ان کے دو بچے زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیرپور میں ٹنڈومستی لاڑکانہ بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں غلام رسول شیخ نامی شخص اوراس کی بیوی تہمینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے 2بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع پرپولیس جائے حادثہ پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین