لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بینچ نےوزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی بناء پر 3 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ازخود نوٹس پر سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر سیاحت فداحسین ملک سے باہر ہیں اور 29 نومبر کو واپس آئینگےجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ʼفدا حسین کے آنے پر 3 دسمبر کو اسلام آباد میں سماعت کرینگے۔