• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ پہلے بعد از ظہر ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے بعد نماز مغرب کر دیا گیا ہے۔

حاجی عبدالوہاب ایک ہفتہ پہلے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے، لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانہ عبدالوہاب تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے، انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔


تازہ ترین