• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،سٹرک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا،3ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ،ٹانک(این این آئی،نمائندہ جنگ) کوئٹہ اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزپرحملوں کے نتیجے میں 4اہلکارشہداور6زخمی ہوگئے، سکیوررٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کوکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں نامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے، فورسز کی گاڑی دھماکے سے سےمکمل تباہ ہوگئی۔ دوسری جانب جنوبی وزیر ستان کے علاقہ پامنہ میں بیٹنی سکائوٹس کی 244ونگ کی گشتی پارٹی پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک بختاور جان شہید جبکہ سپاہی حیدر زمان اور سپاہی اکمل زخمی ہو گئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، شہید کی نماز جنازہ مکین اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف ،55بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر واجد ،ڈپٹی کمانڈنٹ 55بریگیڈ، کمانڈ نگ آفیسر مکین لیفٹیننٹ کرنل شفاعت سمیت دیگرفوجی حکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ کرم روانہ کر دیا گیا۔
تازہ ترین