• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا مقامی شہری پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او نے مقامی شہری پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مبینہ تشدد کے واقعہ کی انکوائری کاحکم دیدیا۔ اے ایس پی نیو ٹائون کو انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ راجہ نوید صابر سکنہ نئی آبادی کھنہ کاک نے سی پی او کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 12نومبر کو میرے بھائی کامران کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا۔ فرحان حسین جعفری وغیرہ کے ہمراہ تھانہ پہنچے۔ اس اثناء میں ماجد ستی، ارشد ستی، طارق مسعود، ناصر ستی ہمراہ پانچ چھ افراد تھانے آئے اور سیدھا ایس ایچ او انسپکٹر خضر حیات کے کمرے میں چلے گئے۔ جس کے بعد مذکورہ افراد نے ہم سے تلخ کلامی اور گالی گلوچ شروع کر دی۔ اس دوران ایس ایچ او اور تین چار ملازمین مجھے حوالات لے گئے اور الٹا لٹا کر شدید تشدد کیا اور وہیں بند کر دیا۔
تازہ ترین