• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، کشمیر، ہزارہ کے صحافیوں کا دورۂ آئی ایس پی آر


گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مذکورہ صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

صحافیوں نے اس موقع پر اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اوران علاقوں میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق صحافیوں کو بتایا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ہماری طرف سے بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، اس لیے ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں، آبادی کو نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین