• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کیخلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے‘سردار فیصل

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انکروچمنٹ سیل کے عملہ کی ناقص کارکردگی اور اقربا پروری کے باعث صوبائی دارالحکومت میں بلڈنگ کوڈ کیخلاف ورزی ہو رہی ہے میکانگی روڈ نجم الدین اسٹریٹ و دیگر علاقوں میں بلند و بالا عمارتو ں کی تعمیر انتہائی خطرناک ہے ان خیالات کا اظہار سردار فیصل کی زیر صدارت ہونیوالے معتبرین کے اجلاس میں کیا گیا سردار فیصل نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انکروچمنٹ سیل کا عملہ بارگینگ کے ذریعے بھاری رقوم عوام سے بٹو رہا ہے اور بلڈنگ کوڈ کیخلاف بلند و بالا عمارتوں کی خاموشی سے منظوری دے رہا ہے یہ بلند و بالا عمارتیں اب چالیس کی بجائے پچاس منٹ تک پہنچ چکی ہیں انہو ں نے محکمہ بلدیہ کے اعلی حکام اور میئر کوئٹہ سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے کیونکہ ایسا عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور زلزلہ زون میں آنیوالا کوئٹہ کے مکینوں کیلئے بھی عمارتیں خطرناک ہیں اجلاس میں ٹکری نور احمد فیصل خجک عبداللہ جان گلگناری عبدالمنان دمڑ اور دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین