• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد امتحانی فیسیں وصول کرنیوالے اداروں کیخلاف کارروائی ہوگی،کنٹرولر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے جماعت نہم و دہم کی امتحانی فیس بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وصول کریں شنید میں آیا ہے کہ بعض تعلیمی ادارے طلبا سے زائد فیسیں وصول کر رہے ہیں جبکہ پریکٹیکلز کی علیحدہ فیسیں وصول کی جا رہی ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جو ادارہ طلبا سے زائد فیسیں وصول کریگا ثبوت ملنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ان کا بورڈ سے الحاق ختم کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے والدین کی مانند ہیں اور تمام بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر بہتر تعلیم فراہم کرنیکی کوشش کریں۔
تازہ ترین