• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ، فیملی سے ملاقات کی اجازت

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا 7روزہ راہداری ریمانڈ جاری کر دیا گیا۔

شہباز شریف نے پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کو بتایا کہ نیب نے عدالتی حکم کے باوجود اس ہفتے ان کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب کوئی آئے گا نہیں تو ہم کیسے ملاقات کرائیں؟

عدالت نے نیب کو شہباز شریف کی اپنے اہل خانہ سے ہفتے میں ایک بار ضرور ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث و تکرار بھی ہوتی رہی۔

تازہ ترین