• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن،جامع مسجد میں نماز مغرب کے دوران دھماکہ، امام سمیت 12افراد زخمی

چمن (نامہ نگار) تاج روڈ پر قدیم جامع مسجد میں دھماکے سے امام سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکہ بدھ کو اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز مغرب پڑھی جا رہی تھی ۔ جس کے نتیجے میں امام مسجد حافظ مطیع اللہ سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے، دھماکے سے مسجد میں بھگدڑ،شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے،2زخمی کوئٹہ منتقل ،شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد کے اندر آگ کا شعلہ بلند ہوا جس کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی ، دھماکے سے مسجد کے محراب کو شدید نقصان پہنچا ، مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔
تازہ ترین